ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نصف ہندوستان فاقہ کشی کا شکار،ختم ہورہی ہیں لوگوں کی نوکریاں،نیا پارلیمنٹ ہاؤس بنانے کی کیاضرورت؟ کمل ہاسن نے کیاوزیر اعظم سے سوال

نصف ہندوستان فاقہ کشی کا شکار،ختم ہورہی ہیں لوگوں کی نوکریاں،نیا پارلیمنٹ ہاؤس بنانے کی کیاضرورت؟ کمل ہاسن نے کیاوزیر اعظم سے سوال

Mon, 14 Dec 2020 11:48:46    S.O. News Service

چنئی،14؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)2021میں ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی ایم این ایم کے لیے انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل کمل ہاسن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا -

ہاسن نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنگ بنیاد کیلئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا- انہوں نے سوال کیا کہ جب ملک مشکلات سے گذر رہا ہے تو ایسے وقت میں اتنی بڑی مالی اعانت کی کیا ضرورت تھی- معروف اداکار اور مکل ندھی میم (ایم این ایم) کے بانی نے اتوار کے روز پوچھا کہ ایسے وقت میں جب ملک نشیب وفراز کا سامنا کررہا ہے تو اتنے بڑے پارلیمنٹ کی تعمیر کا کیا مطلب ہے-

انہوں نے کہا کہ جب ملک کی نصف آبادی کورونا وائرس کی وجہ سے بھوک مری کی شکار ہے، لوگ معاش سے پریشان ہو رہے ہیں،ایسے وقت میں 1000 کروڑ روپئے کی نئی پارلیمنٹ کیوں؟ جب چین کی عظیم دیوار تعمیر ہوئی تو ہزاروں افراد کی موت ہوئی تھی اس وقت حکمرانوں نے کہا کہ یہ عوام کے تحفظ کیلئے ہے- کس کی حفاظت کیلئے آپ ایک ہزار کروڑ روپے کی پارلیمنٹ بنا رہے ہیں؟

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے10دسمبر کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا تھا- پارلیمنٹ کی یہ نئی عمارت 20000کروڑ روپئے کے سنٹرل وسٹا منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک 13.4کلومیٹر لمبے راج پتھ پر سرکاری عمارتوں کی تعمیر نو یا تزئین و آرائش کی جائے گی-


Share: